National

It is possible that Imran Khan may be spared in view of the crisis

لیکن اگر عمران خان ڈٹ گئے تو اسمبلیاں توڑی جا سکتی ہیں

Islam Abad (94 news) معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا کہ اس ملک میں ایسی عدالتیں ہیں ہی نہیں جو امیر آدمی کو سزائیں دیں، امیر لوگ بڑے بڑے وکیل کرتے ہیں۔ جیسے شرجیل میمن کو ضمانت پر رہائی مل گئی ۔ اگر یہاں کوئی عدالتی نظام ہو تو تین ماہ میں ہی سزا مل جانی چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری کے کیس میں بھی کافی کاغذات چوری ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے معاشی حالات کافی خراب ہیں ، ہم ایک دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ قوم ٹیکس نہیں دینا چاہتی اور امیر آدمی تو کسی صورت بھی ٹیکس ادا نہیں کرنا چاہتا۔ امیر آدمی دستاویزات سازی کے لیے تیار نہیں ہے۔ اس ملک کے سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر میرے اثاثے میری آمدن سے زیادہ ہیں تو کسی کو کیا مسئلہ ہے۔

یعنی اگر چوری ڈکیتی ہو رہی ہو تو اس میں کیا بڑی بات ہے۔ زرداری کا بھی یہی خیال ہے اور الطاف حسین تو چاہتا ہے کہ اس کو لوگوں کو قتل کرنے کا لائسنس دے دیا جائے۔ تاکہ میں لوگوں کو ماروں اور آپ کو بالکل بھی اعتراض نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایسا وقت آ سکتا ہے کہ جب معاشی بحران کو دیکھتے ہوئے عمران خان سے کہا جائے کہ آپ ہماری جان چھوڑ دیں لیکن عین ممکن ہے کہ عمران خان ڈٹ جائیں اور اسمبلیاں توڑ دیں۔ اگر عمران خان انہیں معاف کرتا ہے تو اس کی سیاست خطرے میں پڑ سکتی ہے لیکن اگر یہ پیسے دیتے ہیں اور چلے جاتے ہیں تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا عمران خان نے بہت غلطیاں کی ہیں لیکن انہیں کام توکرنے دیں۔ ہارون الرشید نے کہا کہ عارف نظامی کی ماضی میں کئی خبریں درست ثابت ہوچکی ہیں ،این آراو کے حوالے سے ان کی خبر میں کوئی نہ کوئی چیز تو ہے ،سوال تو یہ پیداہوتا ہے کہ ڈیل اگر ہورہی ہے تو کس چیز پر ہورہی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button