تقریبات/سیمینارز

ملک کے روشن مستقبل کو نشہ سے دور رکھنے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، ڈاکٹر امتیاز

فیصل آباد(94 نیوز) وطن عزیز کے روشن مستقبل کو نشہ سے دور رکھنے کیلئے ہر فرد کو عزم وجذبے کے تحت آگے بڑھ کر اپنے حصے کا جاندارکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس ناسور سے نوجوانوں کو بچا کر صحت مند معاشرہ پروان چڑھایا جا سکے۔ یہ بات انچارج شعبہ سائیکاٹری فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر نے انجمن انسداد منشیات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے زیر اہتمام گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائر سیکنڈری سکول مدینہ ٹاؤن میں انسداد منشیات سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات انوار خان،محمد سرفراز انور،محمد پرویز، میڈیکل  سوشل آفیسر رابعہ خالد،اینٹی نارکوٹکس فورس کے انسپکٹر علی،میڈم شکیلہ،پرنسپل ادارہ مہرالنساء اور دیگر اساتذہ کے علاوہ طالبات بھی شریک تھے۔

ماہر امراض نفسیات نے کہا کہ نشہ تمام برائیوں کی جڑ ہے جو انسانی زندگی کو مفلوج بنا دیتا ہے جس سے بچننا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی شرکت کریں تاکہ وہ نشہ سمیت دیگر سماجی برائیوں سے محفوظ رہیں۔انہوں نے انجمن انسداد منشیات کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات سیمینارز کے تسلسل سے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھنے میں ممدومعاون ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے طالبات کو نشہ کی اقسام، اس کے انسانی صحت پر مضر اثرات،اس سے بچاؤ واحتیاط کے طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں نشہ کے عادی افراد کی بحالی کے لئے سنٹر قائم ہے جہاں اس لت میں مبتلا مریضوں کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔جنرل سیکرٹری نے انجمن انسداد منشیات کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں منشیات کے خلاف نفرت بیدار کرنے کے لئے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر انسداد منشیات سیمینارز باقاعدگی سے جاری ہیں اور تشہیری مہم کو مزید بڑھایاجارہاہے۔سیمینار سے میڈیکل سوشل آفیسر،انسپکٹر اینٹی نارکوٹکس،صدر ونائب صدر انجمن انسداد منشیات،میڈم شکیلہ ودیگرنے بھی خطاب کیا اور نشہ کے خلاف نفرت بیدار رکھنے کے لئے آگاہی پر زور دیا۔پرنسپل نے کہا کہ آئندہ نسل کی منشیات کے خلاف آبیاری ضروری ہے۔اس موقع پر طالبات نے نشہ کے خلاف نفرت کو اجاگر کرنے والی تقاریر بھی پیش کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button