قومی

کسان کارڈز کی ترسیل فوری کریں، مزید کاشتکاروں کی رجسٹریشن کریں، چوہدری عبدالحمید

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب چوہدری عبدالحمید نے ڈائریکٹر زراعت (توسیع) دفتر میں آفیسرز کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں کسان کارڈز کی پراگریس بارے تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے خصوصی تاکید کی کہ جن کسانوں نے ابھی تک اپنا کارڈ وصول نہیں کیا ان کو فوری ارسال کریں اور مزید کاشتکاران کی رجسٹریشن کراکر پنجاب کے پائلٹ پراجیکٹ کے ثمرات کسانوں تک پہنچائیں۔گرین ٹریکٹرز کی تقسیم جلدی مکمل کریں تاکہ خوش نصیب کاشتکاران مشینی کاشت کے ذریعے اپنی فصلات کے پیداوار میں اضافہ کر کے ملک پاکستان کو زرعی خود کفیل بنائیں۔ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے انٹرن شپ پروگرام کے تحت زرعی گریجوایٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تاکید کی کہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں تاکہ موجودہ فصلات کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اور تمام سکیموں / پراجیکٹس کے ثمرات کاشتکاروں تک پہنچیں۔ کپاس کی کاشت بارے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام آفیسرز کو تاکید کی کہ کسانوں بسے رابطہ مہم کو تیز کریں اور فارمر ٹریننگ پروگرام میں کپاس کی کاشت بارے رہنمائی کر کے اس سال زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کپاس کی کاشت کو یقینی بنائیں اور اپنے ٹارگٹ کو مکمل کریں۔ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب نے ایگریکلچر کمپلیکس فیصل آباد میں جاری سرکاری بلڈنگز کی تعمیرو مرمت کا جائزہ لیا اور تاکید کی کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق کوالٹی ورک بروقت مکمل کریں۔ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ عدیل احمد اور دیگر افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button