قومی
ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 افراد کو گرفتار کرادیا


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 6 افراد کو موقع سے گرفتار کرادیا۔ انہوں نے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے شہر کے بعض علاقوں کا دورہ کیا اور پھل و سبزی، چکن، روٹی، کریانہ کی اشیاء کی قیمتوں کی چیکنگ کے لئے130انسپکشنز کیں اور گرانفروشی پر دکانداروں کو35 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ انہوں نے دکانوں پر نرخناموں کی موجودگی بھی چیک کی اور واضح کیا کہ بنیادی اشیاء ضروریہ کی اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون متحرک ہے لہذا خلاف ورزی سے باز رہا جائے۔



