تقریبات/سیمینارز

دو روزہ سالانہ میلاد النبیﷺ کانفرنس اختتام پذیر

ملک بھر سے علماء، مشائخ اور نعت خوانوں کی شرکت، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

فیصل آباد (94 نیوز) تاندلیانوالہ گڑھ فتح شاہ فرید پور میں محفل میلاد النبیﷺ اور سیرت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کی سرپرستی خواجہ پیر احمد جمال چشتی۔ خواجہ حسن فرید چشتی۔ خواجہ نور مصطفی جمال چشتی نے کی۔ محفل میلاد النبیﷺ کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے کیا گیا۔ ثناء خوان رسولﷺ نے ہدیہ نعت پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لئے۔ محفلِ سماع میں قوال خاور نواز فریدی۔ رضوان معظم خان قوال استاد نصرت فتح علی خان کے شاگرد خاص نے بھی اپنے خصوصی انداز میں قوالیاں پیش کیں۔ محفل میلاد میں عقیل حیدر جوپو۔ سجاد حیدر وٹو۔ ڈاکٹر وقاص جوپو ۔ضمیر حیدر جوپو۔ صغیر عالم فریدی۔ سعید احمد ثنائی۔ شاہد رسول فریدی ۔احمد رضا فریدی ۔استاد پرویز ۔صدی احمد کھرکھر ۔شاہد نواز دیگر عاشقان رسول و عقیدت مندوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button