قومی

محرم میں بہترین کارکردگی، ٹریفک افسران کو تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں

فیصل آباد(94 نیوز) سٹی ٹریفک پولیس کے افسران اور جوانوں نے عشرہ محرم الحرام کے دوران بہترین انداز میں فرائض منصبی سر انجام دیئے۔ چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون کی جانب سے افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹس،نقدانعامات اور شاباش دی گئی۔ متبادل راستوں پر انتہائی احسن طریقہ سے ٹریفک سٹاف موجود رہا۔ٹریفک ہیڈکوارٹرز پر ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔میٹنگ کے شرکاء سے چیف ٹریفک آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران بالا کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کی تمام مجالس اور جلوسوں پر الرٹ ٹریفک سٹاف نے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیئے،ٹریفک کی تمام برانچوں نے اچھے انداز سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ پیشہ ورانہ امور کی احسن طریقہ سے انجام دہی پر محکمہ کی جانب سے آئندہ بھی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button