قومی

ریاض حسین انجم کی گرانفروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی، دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ جاری

فیصل آباد(94 نیوز) ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے سرگودھا روڈ،ملت روڈ اور دیگر مقامات پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے75، انسپکشنز کے دوران گرانفروشوں کو25 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے مختلف مارکیٹوں،بازاروں اور کریانہ وسٹورز جبکہ سپر سٹورز کے ڈی سی کاؤنٹرز پر اشیاء کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔انہوں نے بعض سٹالز پر پڑی ناقص اشیاء اٹھواکر مالکان کو تنبیہہ کی۔انہوں نے کہا کہ پرائس چیکنگ کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button