قومی

سی ای او ویسٹ مینجمنٹ رؤف احمد کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ،

فیصل آباد (94 نیوز) چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رؤف احمد نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ وہ سمندری روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، طارق آباد جھمرہ روڈودیگر علاقوں میں گئے اور عملہ صفائی کی حاضری و صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔ جی ایم آپریشنز عبداللہ نذیر باجوہ اور منیجر آپریشنز ساجد محمود بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پرسی ای او ایف ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے خصوصی صفائی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ روزانہ کی بنیاد پرسڑکوں کی سکریپنگ، مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کروائی جا رہی ہے۔ہر گلی محلے کو زیر ویسٹ کیا جا رہا ہے جبکہ اوپن پلاٹس کی کلیئرنس کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اور ورکرز فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی انتظامات کو احسن طریقے سے سرانجام دیں تا کہ شہریوں کو صفائی سے متعلق شکایات پیش نہ آئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button