کھیل

ایمرجنگ ایشیا کپ میں یو اے ای، ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کراچی میں کھیلیں گی: احسان مانی

لاہور (94 نیوز) چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کیلئے یو اے ای، ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کراچی میں کھیلیں گی۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کے جنرل اجلاس کے بعد نو منتخب صدر ناظم الحسن اور نائب صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے قوم کو خوشخبری سنائی۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کے میچز کراچی اور کولمبو میں ہوں گے ۔ یو اے ای، ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کراچی میں کھیلیں گی ۔

بھارت کے ساتھ پاکستان کی سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ بھارتی بورڈ سے اچھے تعلقات ہیں لیکن کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنے کی ضرورت ہے، بھارت میں عام انتخابات کے بعد ہی کرکٹ بورڈ سے مذاکرات ہوسکتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button