کھیل

”ہم پاکستان ٹیم بھجوانا چاہتے ہیں“ صدرکرکٹ بورڈ

لاہور (94 نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر اور ایشین کرکٹ کونسل کے آج ہی صدر منتخب ہونے والے ناظم الحسن نے پاکستان ٹیم بھجوانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا جنرل اجلاس لاہور میں ہوا جس میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن کو اگلے 2 سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کا صدر بنانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں افغانستان کو کونسل ممبر بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اپنے انتخاب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر ایشین کرکٹ کونسل نے احسان مانی سمیت تمام سابق صدور کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہم سب انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے خواہشمند ہیں ۔ بنگلہ دیش بورڈ پاکستان ٹیم بھجوانے کو تیار ہے ، آئی سی سی اس کی منظوری دے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button