Faisalabad Law College held annual prize distribution ceremony, Rida Sindhu received the Best Academic Achievement Award.


Faisalabad (94 News City Reporter)فیصل آباد لاء کالج میں سالانہ انعامات تقسیم کرنے کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی انسداد دہشت گردی عدالت کے جسٹس جاوید اقبال تھے۔ تقریب میں طلبا کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز تقسیم کیے گئے۔طلباء نے اپنے فن کا خوب مظاہرہ کیا جس سے تقریب کا ماحول طلبا ء کی صلاحیتوں سے جگمگا اٹھا۔ طلباء نے مختلف قسم کے ٹیبلو، ڈرامے، نغمے اور تقاریر سے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر ردا سندھو کو بیسٹ اکیڈمک اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔تقریب میں پرنسپل میجر (Retired) اظہر غنی، چیئرمین مشتاق خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ڈائریکٹر عامر یوسف ایڈووکیٹ، اور ظل عاطف کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔مہمانِ خصوصی جسٹس جاوید اقبال نے طلبا کی کارکردگی کو بھرپور داد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں ان کا اعتماد اور محنت ہمارے لیے باعث فخر ہے۔چیئرمین مشتاق خان نے کہاہم نہ صرف وکلاء تیار کر رہے ہیں بلکہ ان کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں، تاکہ وہ مستقبل کے لیے بہترین شہری بن سکیں۔ڈائریکٹر عامر یوسف ایڈووکیٹ نے کہا کہ قانون کے پیشے میں مہارت کے ساتھ اخلاقیات کو اپنانا کامیابی کی کنجی ہے۔ظل عاطف نے کہا نوجوانوں میں خوداعتمادی اور تخلیقی صلاحیتوں کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔تقریب میں نئے آنیوالے طلبا کو خوش آمدید کہا گیا، جہاں ان کی رہنمائی کے لیے سینئرز نے انہیں خوش دلی سے ویلکم کیا اور قانون کے شعبے میں کامیابی کے لیے اہم مشورے دیے۔



