فیصل آباد، این اے 101 کے کن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے؟


فیصل آباد (94 نیوز میاں ندیم احمد) الیکشن 2024 کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج مکمل ہوگئی،
فیصل آباد کے قومی حلقہ 101 فیصل آباد 7 سے 35 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں ان میں ابرار علی ولد عبدالستار جن کا تعلق چیچہ وطنی ضلع ساہیوال سے ہے، بشارت علی ولد دولت علی نشاط آباد فیصل آباد، بلال یوسف ولد محمد یوسف بٹالہ کالونی فیصل آباد، چنگیز احمد خان ولد نیاز احمد خان جیل روڈ فیصل آباد، خالد شفیق ولد ملک بشیر احمد محلہ فتح آباد ستیانہ روڈ، رانا عاطف ولد محمد سرور آفیسر کالونی نمبر 2 فیصل آباد (میاں عبدالمنان پی ایم ایل این کے محلے دار)، روشیلہ اسد ولد اسد معظم سعید کالونی فیصل آباد، سیف معظم ولد اسد معظم آفیسر کالونی نمبر2 فیصل آباد،شبیر حسین ولد محمد سلیمان مدینہ ٹاؤن، شفاعت علی ولد حاجی بشیر احمد محلہ شریف پورہ، شفقت حمید ولد عبدالحمید ایڈن گارڈن کالونی، صدف رشید چوہدری دختر عبدالرشید پیپلز کالونی نمبر1، ظفر اقبال کموکا ولد محمد یوسف ڈھڈی والا، عثمان اکرم ساہی ولد محمد اکرم ساہی چک بھروکے، عرفان احمد ولد عبدالمنان (میاں عبدالمنان ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ ن کے صاحبزادے) آفیسر کالونی، فرخ حبیب ولد محمد ارشد سرفراز کالونی، فہمید نواز ولد حق نواز پیپلز کالونی نمبر2، فیاض احمد ولد شیخ عبدالمجید فیصل گارڈن کالونی، فیاض احمد ولد رانا جہانگیر خان واپڈا سٹی کینال روڈ، کومل ندیم سندھو میڈیا کوم، محسن رضا ڈھڈی والا، محمد اسد اقبال امین ٹاؤن، محمد اعجاز ورک ولد فیض محمد ورک (المعروف گڈیاں والے)، محمد بلال طاہر آفیسر کالونی نمبر 1، محمد ثاقب مجید ولد عبدالمجید سانگلہ، محمد لطیف نذر ولد محمد نذر (سابقہ ایم پی اے پی ٹی آئی)، محمد مذمل ڈوگر 208 ر۔ب، محمد مشتاق، محمد نعمان افضل، محمد یوسف، محمد عثمان، میاں عبدالمنان ولد عبدالرحمان (ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ ن آفیسر کالونی 2، میاں محمد شفیق، ندیم آفتاب سندھو اور ندیم صادق ڈوگر (پی ٹی آئی) شامل ہیں۔



