بین الاقوامی

‘ عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی امریکہ میدان میں آگیا، ڈومور کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن(تعلیم ٹی وی آن لائن) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہےکہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیلے اور پاکستان یقینی بنائےکہ طالبان وہاں محفوظ پناہ گاہوں کامزہ نہ لیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوب اور وسط ایشیاکے لیے امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہاکہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کرکام کرنے کے متمنی ہیں، افغانستان میں استحکام کو بڑھانے میں پاکستان کا اہم کردار ہے، وقت ہےکہ تمام فریق مذاکرات کی میز پر آئیں،ہم چاہتے ہیں پاکستان بھی اسی پیغام کو تقویت دے۔انہوں نے کہا کہ ہم نےتشویش ظاہر کی ہےکہ دہشتگرد گروہ پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں انجوائے کررہے ہیں، پاکستان سے مطالبہ کرتےہیں کہ وہ ان تنظیموں کے خلاف مزید کارروائی کرے۔

ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی کوشش کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، دونوں ممالک باہمی تعلقات بہتر بنانے کے لیے کئی ماہ سےکوشش کررہے ہیں، پاکستان اور افغانستان دونوں میں امن سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی بات کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغانستان کے استحکام میں پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔

امریکی معاون نے کہاکہ ہم نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ہےکہ طالبان کےخلاف مؤثر اقدامات کرے، پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیلے، پاکستان یقینی بنائےکہ طالبان وہاں محفوظ پناہ گاہوں کامزہ نہ لیں۔ایلس ویلز نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے آئندہماہ دورہ پاکستان کی تصدیق کرنے سے گریز کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button