قومی

علی احمدکرد ناچ ناچ کرکیاکیا کرتے تھے؟ سینئرصحافی سلمان غنی

لاہور (94 نیوز) سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ پی آئی سی پروکلاء کا حملہ ایک ٹیسٹ کیس ہے، حکومت نے اس موقع پر کچھ سنجیدگی ظاہر کی ہے کہ وکلاء کو گرفتار کیا، وکلاءکو بھی اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ علی احمد کرد کو بھی اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہئے جو جھوم جھوم کر اور ناچ ناچ کر تقریر کیاکرتے تھے ۔

سلمان غنی نے کہا کہ وکلاءکو میڈیا سے یہ شکایت ہے کہ پی آئی سی پر وکلاءکے حملے کوکیوں دکھایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے اورحکومت نے اس موقع پر کچھ سنجیدگی ظاہر کی ہے کہ وکلاءکوگرفتار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے کہ یہ کوئی وکلاءاور ڈاکٹرز کی لڑائی نہیں ہے بلکہ اس سے حکومتی رٹ پامال ہوئی ہے ، اس سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حامد خان کی سیاست ہے کیونکہ آگے الیکشن ہونے جارہے ہیں اور اس کی وجہ بھی وکلاءسیاست ہے ۔جہاں تک ججز کا تعلق ہے تو ججز بھی متاثرین میں شامل ہیں ، وکلاءکو بھی اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور علی احمد کرد کو بھی اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہئے جو جھوم جھوم کر اور ناچ ناچ کر تقریر کیاکرتے تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button