قومی

عدالت نے عمران خان کے سوتیلے بیٹے کو طلب کرلیا

ابراہیم مانیکا پر ڈیڑھ کروڑ کی ڈیمانڈ کرنے اور 2افراد کو اٹھوانے کا الزام

پاکپتن (94 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی بیگم وخاتون اول بشری بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا پر ڈیڑھ کروڑ کی ڈیمانڈ کرنے اور دو افراد کو پولیس کے ذریعے اٹھوانے کا الزام، ہائیکورٹ میں بازیابی کیس کی سماعت، عدالت نے خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا کو 24فروری کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد انوارالحق پنوں نے محمد حسن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ارشد علی جنجوعہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا کے ساتھ درخواست گزار کے بھائی اعجازاحمدکا پراپرٹی کا کاروبار تھادرخواست گزار نے ابراہیم مانیکا سے دس لاکھ روپے مع منافع لی گئی رقم واپس کردی۔ ابراہیم مانیکا کے ملیکتی وِیگو گاڑی ڈالہ کوحادثہ پیش آیا جس کا الزام اعجاز پر لگا دیا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کی مرمت کروا رہے ہیں۔ متبادل کے طور پر کرایہ پر گاڑی بھی لے کر دے رکھی ہے عدالت سے کی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ اب ابراہیم مانیکا ڈیڑھ کروڑ کی ڈیمانڈ کررہا ہے۔ جو پوری نہ کرنے پر درخواست گزار کے دونوں بھائیوں کو پولیس کے ذریعے اٹھوالیا گیا ہے۔ درخواست گزارنے استدعاکی کہ عدالت اسکے دونوں بھائیوں کوبازیاب کروانے کا حکم دے عدالت میں ایس پی سی آئی اے کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا کہ دونوں افراد ہماری حراست میں نہیں نہ ہی مطلوب ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ابراہیم مانیکا کو طلب کر لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button