قومی

شہبازشریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین بنانے کاپیغام اچھانہیں گیا،شیخ رشید

لاہور(94 نیوز)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے کوپہلے سے زیادہ مضبوط کررہے ہیں،ریلویزنے 25 کروڑکے آئل کومحفوظ کرلیاہے،اپنے پٹرول پمپ بناکرایک ارب بچانے کی کوشش کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین بنانے کاپیغام اچھانہیں گیا،دودھ کی رکھوالی پربلابٹھانے سے ہمیں کوئی پذیرائی نہیں ملی،وزیر ریلوے نے کہا کہ اگرشہبازشریف ایماندارہیں توپھرن لیگ میں کوئی کرپٹ نہیں ہے، وزارت اطلاعات چلاناکوئی آسان کام نہیں

شیخ رشید کا کہناتھا کہ 7سال کلاشنکوف کیس میں قیدرہا،میرے پروڈکشن آرڈرتوکسی نے جاری نہیں کئے تھے،پارلیمنٹ میں مجھ سے زیادہ سینئرکوئی نہیں،انہوںنے کہاکہ چوروں،ڈاکوؤں کوایسے پیش کیاجارہاہے جیسے وہ مظلوم ہوں،لوگ بددیانتوں کاحساب چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں چوراورڈاکوجیل میں زندگی گزاریں،فالودے والے کاکیس سامنے آئےگاتولگ پتہ جائےگا۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ شدیددھندمیں راولپنڈی سے لاہورٹرین چلانے کامنصوبہ ہے،کنٹرول ہیڈروم کوجدیدبنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ ریلوے کامحکمہ عوام کی امیدوں پرپورااترےگا،اپنے پٹرول پمپ بناکرایک ارب بچانے کی کوشش کریں گے،ریلوے انجنوں پرٹریکرز لگانے کاکام جلد مکمل کر لیاجائے گا،فریٹ میں بہتری لانے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،شیخ رشیدنے کہا کہ ٹکٹ کے بغیرسفرکرنے والوں کیخلاف کارروائی تیزکریں گے،رحمان باباایکسپریس 23 دسمبرکوپشاورسے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button