شاہد علی فیصل آباد پریس کلب کے بلامقابلہ صدر منتخب

ملک شوکت علی فنانس سیکرٹری اور اویس ستار بھی بلامقابلہ انفارمیشن سیکرٹری بن گئے، باقی نشستوں پر پولنگ 30 دسمبر کو ہوگی

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ صدر کی نشست کیلئے شاہد علی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ انکے مدمقابل کوئی بھی نہ آسکا۔ سینئر نائب صدر کے عہدے کیلئے دو امیدواران غلام عباس تنویر اور اویس ستار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ نائب صدر کی دو نشستوں پر ردا سندھو، ظفران سرور اور علی رضا ملک نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ سیکرٹری کی سیٹ کیلئے تین امیدواران عزادار حسین عابدی، کمال بٹ اور وقاص بیگ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر ملک شوکت علی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر بھی چار امیدواران ڈاکٹر محمد سعید طاہر، ندیم جاودانی، اورنگزیب ملک اور محمد عادل نعیم نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ انفارمیشن سیکرٹری کی نشست پر اویس ستار نے کاغذات جمع کروائے۔ گورننگ باڈی کی 15نشستوں کیلئے 23امیدواران ابرار حبیبی، محمد نعیم شاکر، شاہد محمود، سلیم شاہ، ارشد انصاری، حماد ملک، آصف غوری، رمشاء طارق، رانا ادریس، رانا سجاد مصطفائی، توفیق یوسف، بابر سلیم، محمد عرفان، رانا حنا جمیل، ڈاکٹر سعید طاہر، رفعت انور، افشاں بتول، رانا محسن فاروق، کمال بٹ، علی رضا ملک، رانا توصیف یوسف، سلیم راجپوت اور نادر مان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ اعتراضات 19دسمبرشام 4بجے تک وصول کئے جائیں گے۔ اعتراضات کی سماعت کے بعد الیکشن کمیٹی 19دسمبر شام 5بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گی۔ اسی روز شام 4بجے تک امیدواران کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواراوں کو اپنی سالانہ فیس ادائیگی کی رسید الیکشن کمیٹی کو جمع کروانا ہو گی۔ جبکہ ووٹرز کو بھی اپنی سالانہ فیس کی ادائیگی ووٹ ڈالنے سے پہلے ادا کرنا ہو گی۔ الیکشن شیڈول کے مطابق پولنگ 30دسمبر 2024 ء صبح 9بجے سے شام 5بجے تک پریس کلب فیصل آباد میں ہو گی۔



