قومی

شاہد خاقان عباسی کو ضمنی الیکشن میں فتح کی صورت میں اپوزیشن لیڈر بننے کا مشورہ دے ڈالا

جیل میں بھی نواز شریف،شہباز شریف کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف

اسلام آباد سابق وزیر اعظم نواز شریف جیلمیں بھی اپنے بھائی شہباز شریف کے خلاف سازشیں کرنے سے باز نہ آئے۔گزشتہ روزعدالت میں پیشی کے دوران سابق وزیر اعظم شاہ خاقان عباسی سے خفیہ ملاقات میں شہباز شریف کے خلاف پلان بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے۔اختلافات کی خبریں تو پہلے سے ہی میڈیا کی زینت بن رہی تھیں ۔بنیادی طور پر میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلافات اس وقت بڑھے جب سابق وزیر اعظم کھل کر اداروں کے خلاف محاذ آرائی پر اتر آئے تھے لیکن شہباز شریف اداروں سے محاذ آرائی سے گریزاں رہے اور مفاہمت کی سیاست پر زور دیتے رہے۔جب میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ آ گیا اور وہ وطن واپس لوٹے تو شہباز شریف کے ائیرپورٹ نہ پہنچنے نے اختلاف کی خبروں کو مزید تقویت دی۔

نواز شریف کے ساتھ پہلی ملاقات میں شہباز شریف کو نواز شریف کی جانب سے سخت سرزنش کا بھی سامنا کرنا پڑا۔تاہم تازہ ترین خبر یہ ہے کہ جیل میں بھی اپنے بھائی شہباز شریف کے خلاف سازشیں کرنے لگے۔کل انہوں نے احتساب عدالت پر پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے۔معروف صحافی غلام حسین نے اس ملاقات کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔انکا بتا نا ہے کہ اس ملاقات میں نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت ضمنی انتخاب جیت کر اسمبلی میں آئیں اور اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالیں کیونکہ شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر انہیں قبول نہیں ۔یاد رہے کہ اس پہلے مریم نواز نے بھی حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے روکنے کے لیے لمبا چوڑا منصوبہ بنایا تھا جس میں وہ کامیاب بھی رہیں۔اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 ستمبر 2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف جیلمیں بھی اپنے بھائی شہباز شریف کے خلاف سازشیں کرنے سے باز نہ آئے۔گزشتہ روزعدالت میں پیشی کے دوران سابق وزیر اعظم شاہ خاقان عباسی سے خفیہ ملاقات میں شہباز شریف کے خلاف پلان بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے۔اختلافات کی خبریں تو پہلے سے ہی میڈیا کی زینت بن رہی تھیں ۔بنیادی طور پر میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلافات اس وقت بڑھے جب سابق وزیر اعظم کھل کر اداروں کے خلاف محاذ آرائی پر اتر آئے تھے لیکن شہباز شریف اداروں سے محاذ آرائی سے گریزاں رہے اور مفاہمت کی سیاست پر زور دیتے رہے۔جب میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ آ گیا اور وہ وطن واپس لوٹے تو شہباز شریف کے ائیرپورٹ نہ پہنچنے نے اختلاف کی خبروں کو مزید تقویت دی۔

نواز شریف کے ساتھ پہلی ملاقات میں شہباز شریف کو نواز شریف کی جانب سے سخت سرزنش کا بھی سامنا کرنا پڑا۔تاہم تازہ ترین خبر یہ ہے کہ جیل میں بھی اپنے بھائی شہباز شریف کے خلاف سازشیں کرنے لگے۔کل انہوں نے احتساب عدالت پر پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے۔معروف صحافی غلام حسین نے اس ملاقات کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔انکا بتا نا ہے کہ اس ملاقات میں نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت ضمنی انتخاب جیت کر اسمبلی میں آئیں اور اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالیں کیونکہ شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر انہیں قبول نہیں ۔یاد رہے کہ اس پہلے مریم نواز نے بھی حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے روکنے کے لیے لمبا چوڑا منصوبہ بنایا تھا جس میں وہ کامیاب بھی رہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button