قومی

ایف ڈی اےپلازہ نیشنل بینک کو لیز پردینے کا معاہدہ طے پاگیا، بنک کولیزدستاویزات فراہم کر دی گئیں

فیصل آباد (94 نیوز) ایف ڈی اے کی ملیکتی جائیدادوں کومنافع بخش بنانے کیلئے مختلف بزنس ماڈلز وضع کئے گئے ہیں اس سلسلے میں جائیدادوں کو کرایہ پر دینے یا فروخت کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کرگئی ہے ۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف نے ایک مٹینگ کے دوران بتائی جس میں ایف ڈی اے کے ملیکتی پلازہ کے ایک حصے کو بینک کو لیز پردینے کے فیصلے پر عملدرآمد کیاگیا ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے دلاور خاں چدھڑ راجپوت ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج ودیگر افسران اس موقع پر موجود تھے جبکہ نیشنل بنک کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ محمد آصف رحمان کو بینک کی برانچ قائم کرنے کیلئے ایف ڈی اے کے گلستان پلازہ کے اپر گرائونڈ فلور کے آدھے حصے کو لیز پر دینے کی دستاویزات فراہم کی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ ادارہ کے مالی استحکام کیلئے ایف ڈی اے کی جائیدادوں کو بہترین مصرف میں لانے کیلئے پرعزم ہیں اس سلسلے میں متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلستان کالونی ملت روڈ میں ایف ڈی اے کے ملیکتی گلستان پلازہ بہترین محل وقوع پرواقع ہے اور اس میں بینک برانچ کے قیام سے اس پراپرٹی کی اہمیت و افادیت میں مزید اضافہ ہوگا جس کی بدولت یہ پلازہ مزید کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔ اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ محمد آصف رحمان نے بتایا کہ نیشنل بینک نور پور برانچ کو گلستان پلازہ میں منتقل کیاجارہاہے جوکہ اکائونٹ ہولڈرز اور عام شہریوں کیلئے آسان رسائی کا باعث ہوگی۔ انہوں نے لیز کے کاغذات کی تکمیل سمیت دیگر معاملات خوش اسلوبی سے طے کرنے پر ایف ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button