شوبز

”سوہنی دھرتی اللہ رکھے “گیت کی معروف گلوکارہ شہناز بیگم انتقال کرگئیں

ڈھاکا(94نیوز)سوہنی دھرتی اللہ رکھے اور جیوے جیوے پاکستان جیسے مقبول گیت گانے والی نامور گلوکارہ شہناز بیگم 67 برس کی عمر میں ڈھاکا میں انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شہناز بیگم کو اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

وہ 2 جنوری 1952 کو ڈھاکا میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 67 برس تھی، شہناز بیگم نے کچھ عرصہ پہلے عمرہ کی ادائیگی کے بعد گلو کاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

شہناز بیگم نے سوگواران میں شوہر، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو چھوڑا ہے، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈھاکا میں ادا کی جائے گی۔انہوں نے بچپن سے ہی گلو کاری شروع کر دی تھی اور صرف 11 برس کی عمر میں انھوں نے اپنا پہلا گانا پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گایا تھا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button