قومی
سال 2024 کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا


اسلام آباد (94 نیوز) کابینہ ڈویژن نے سال 2024 کے لیے قومی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پہلی سرکاری چھٹی 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی۔
23مارچ بروز ہفتہ یوم پاکستان کی تعطیل ہوگی۔ عید الفطر کی تعطیلات 10، 11 اور 12 اپریل کو متوقع ہیں۔ یکم مئی کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی۔ 17جون19 تک عید الاضحی کی تعطیلات متوقع ہیں ، 16 اور 17 جولائی کو عاشورہ کی تعطیلات متوقع ہیں۔ 14 اگست کو یوم آزادی پاکستان کی عام تعطیل ہوگی،عید میلاد النبی ﷺکی عام تعطیل 16 ستمبر کو متوقع ہے۔9نومبر کو اقبال ڈے، 25 دسمبر کو یوم قائد اور کرسمس کی عام تعطیل ہوگی۔ کابینہ ڈویژن نے 2024 کے لیے عام تعطیلات کے شیڈول کا سرکلر جاری کر دیا۔



