قومی

دنیا کی کوئی طاقت بھی اس نظریاتی اور اساسی مملکت کو ختم نہیں کر سکتی،نظریہ پاکستان فورم کی تقریب سے مقررین کا عزم

فیصل آباد (94 نیوز) پاکستان نے قیامت کی صبح تک قائم رہنا ہے دنیا کی کوئی طاقت بھی اس نظریاتی اور اساسی مملکت کو ختم نہیں کر سکتی، پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے، جس کی جڑیں گہری اور شاخیں آسمانوں کی بلندیوں سے بھی اونچی ہیں،

یہ اظہار نظریہ پاکستان فورم کے سینئر نائب صدر اور ممتاز دینی و تجارتی رہنما حاجی محمد عابد کی رہائش گاہ پریوم پاکستان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نےکیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے وطن کی آزادی کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جان اور مال کی تاریخ ساز قربانیاں دی ہیں، ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والی مملکت کی ترقی و کامرانی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، آج ملک کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، ملک دشمن عناصر کی کوشش ہے کہ ملک میں افراتفری بے چینی اوراس کی جاری ترقی کو روکا جائے، مگر پاکستان کے غیور عوام جو ملی جزبے سے سرشار اور اسلام سے دلی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں وہ کسی حالت میں بھی ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

رکن صوبائی اسمبلی خالدہ منصور نے کہا کہ آزادی کی قدر ان محکوم قوموں سے پوچھیں جو غلامی کی زندگی بسر کر رہی ہیں ان کی نہ صبح اپنی ہے اور نہ شام،پاکستان کے پڑوس میں بھارت کشمیری مسلمانوں پر ایک عرصہ سے ظلم و ستم روا رکھے ہوئے ہے،کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس دن کشمیری مسلمانوں کا قتل عام اور خواتین کی بے حرمتی نہ ہوتی ہو،بھارت کے ان مظالم پر اقوام عالم کونوٹس لینا چاہے، مگر افسوس ہے کہ اقوام متحدہ کے دوہرے معیار نے اس کی افادیت کھو دی ہے اسلامی ممالک کو سوچنا چاہیے کہ وہ کب تک اقوام متحدہ کی غلامی کرتے رہیں گے۔

عالم دین مولانا محمد ریاض کھرل نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہر شخص اپنا کردار ادا کرے،باہمی اخوت بھائی چارے،یکجہتی،ملکی وحدت ہی قوموں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،

صدرنظریہ پاکستان فورم میاں عبد الوحید،حاجی محمد اسلم بھلی، پروفیسر ریاض احمد قادری،رانا منور احمد،ممتاز صحافی و سماجی کارکن حامد سلطان داؤدی،سینئیر وائس چئیرمین این جی اوز نیٹ ورک چوہدری محمد سلیم،چوہدری محمد اصغر،محمد سعد عمر،محمد ارشد قاسمی،محمد یوسف انصاری اور ڈاکٹر عمیریونس نے بھی اپنے اپنے خیالات میں پاکستان کی ترقی و کامرانی کے لیے خصوصی دعا کی اور عہد کیا کہ مملکت پاکستان کی ترقی و کامرانی کے لیے کوئی دقیقہ بھی فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button