قومی

صوبائی وزیر تعلیم کی ایلیٹ سکولزمالکان کےساتھ میٹنگ،درمیانے اور چھوٹے سکول نظرانداز

لاہور (94 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی طویل بندش میں صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس کی ایلیٹ سکول مالکان سے لاہور میں ملاقات کی جس میں متوسط اور چھوٹے سکول نظرانداز کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے 13 مارچ سے بند کردئیے گئے تھے، طویل بند کے بعد نجی سکول مالکان سراپا احتجاج ہیں اور تعلیمی ادارے کھلوانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، دوسرے طرف حکومت نے تمام کاروبار کھول دئیے ہیں لیکن تعلیمی اداروں کی تاحال بند رکھا گیا ہے، ملک بھر کی نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ مدینہ کی ریاست بنانے والوں نے سینما ہال تو کھول دئیے لیکن تعلیمی اداروں کو بند رکھنا ملک دشمنی اور بچوں کا تعلیمی قتل ہے۔

اسی سلسلہ میں پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سکول کھولنے کے حوالے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے حوالے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے لئے میٹنگ کی۔ پرائیویٹ سکول مالکان میں ایچیسن کالج، لاہور گرامر سکول، لکاس سکول، بیکن ہاوس سکول، لرننگ الائنس سکول، دی سٹی سکول، کانوینٹ سکول ، سیکرڈ ہارٹ سکول، بلومفیلڈ سکول شریک ہوئے لیکن جن کی تعداد 80٪ سے زائد ہے جن میں درمیانے درجہ اور چھوٹے سکول شمار ہوتے ہیں انکو یکسر نظر انداز کردیا گیا۔

اجلاس میں تمام سکول مالکان نے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے حوالے اپنی تجاویز پیش کیں۔ ہمیں اپنے طلباء کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے سکول کھولنے پر کام کرنا ہے۔ اساتذۂ کی ٹریننگ کے لئے سکولوں کو ہفتے میں 5 دن مخض اساتذۂ کے لئے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ سکولوں کو مختلف شفٹوں اور مختلف دنوں پر آپریشنل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تمام نجی سکول مالکان سے ملاقات خوش آئند رہی۔ تمام نجی سکول مالکان نے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون اور حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والی انٹر پرونشنل اجلاس میں سکول کھولنے کے حوالے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ کاویڈ 19 کے کی بدولت درپیش مشکل حالات میں نجی سکول مالکان کے تعاون کے لئے ان کے شکرگزار ہیں۔ نجی سکول مالکان کو بھی اپنے اساتذۂ اور دیگر سٹاف کو کرونا سے بچاو کے حوالے بھرپور ٹریننگ دینا ہوگی۔ ہمیں طلباء کی خفاظت کے لئے ایسے جامع اقدامات کرنے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کو مطمئن ہو کر سکول بھیج سکیں۔ موجودہ صورتحال غیر معمولی ہے، اس وباء سے نمٹنے کے لئے ہر سٹیک ہولڈر کو اپنا کردار مثبت انداز میں ادا کرنا ہو گا۔ تمام نجی و سرکاری سکولوں کی صفائی ستھرائی اور سینٹائیزیشن کا خصوصی خیال رکھنا لازم گا۔ تمام نجی سکول مالکان سے درخواست ہے کہ ان مشکل حالات میں فیس میں بالکل بھی اضافہ نہ کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button