قومی

خسرو بختیار کو پیٹرولیم کی وزارت دینے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

اسلام آباد (94 نیوز) خسرو بختیار کو پیٹرولیم کی وزارت دینے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، سابق وزیر برائے منصوبہ بندی کو اب وزارت نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی کا قلم دان دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے وفاقی کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں،  اسد عمر کو منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات کا قلم دان دےدیا گیا ہے۔تاہم گزشتہ روز کے اعلان کے مطابق سابق وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کو پیٹرولیم کی وزارت نہیں مل سکی۔ وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خسرو بختیار کو پیٹرولیم کی بجائے اب وزارت نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی کا قلم دان دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مشیر اطلاعات نے اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم  عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق اسد عمر کو منصوبہ بندی کی وزارت دی جائیگی جبکہ خسروبختیار کو وزیر پٹرولیم کی وزارت سونپی جائیگی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button