قومی

حکومت پنجاب کانجی تعلیمی اداروں میں سکول کونسل بنانے کا مراسلہ جاری

حکومت والدین کو سکول سربراہان کے ساتھ لڑانا چاہتی ہے، سکول سربراہان

لاہور(94نیوز) حکومت پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نجی تعلیمی اداروں میں فیسوں کو کنٹرول کرنے کے لئے سکول کونسلز بنانے کا مراسلہ جاری کردیا

تفصیلات کے مطابق مراسلہ میں پنجاب حکومت کی طرف سے نجی تعلیمی اداروں میں سکول کونسلز بنانےکی ہدایت کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی تعلیمی ادارے 15 روز کے اندر اندر سکول کونسلز بنائیں گے جس میں والدین کو واضح نمائندگی دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سکول کونسلز پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن آرڈیننس کےتحت قائم کی جائیں، نجی تعلیمی اداروں کے متعلق شکایات سکول کونسلز میں لائی جائیں۔

ادھر نجی تعلیمی اداروں کی تنظیموں کے سربراہان نے کہا ہے کہ حکومت کا یہ قدم سکول سربراہان کو والدین کے ساتھ لڑانے کی سازش ہے، جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں ایسا کہیں بھی نہیں ہوتا کے جس کا مقدمہ ہو وہی منصف بن جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری تعلیمی اداروں کو معیار کے ذریعہ آگے لائے نہ کہ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف سازشیں کرکے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام تعلیمی بورڈز کا تمام خرچہ نجی تعلیمی اداروں کے سر پر پے، نجی تعمی ادارے بھاری ٹیکسز ادا کرتے ہیں اسکے باوجود حکومت کو نجی تعلیمی اداروں کو تنگ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button