National

حمزہ شہباز کے گارڈز کی غنڈہ گردی کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا، نیب

Lahore (94news) نیب کی ٹیم کا حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے شہبازشریف کی ماڈل ٹاﺅن والی رہائشگاہ پر چھاپہ اس دوران ٹیم کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اس صورتحال کے پیش نظر ٹیم نے واپس جانے کا فیصلہ کیا تاہم اب نیب کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نیب لاہور کی ٹیم شہبازشریف کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر گرفتاری کیلئے گئی تاہم حمزہ شہبازشریف کے گارڈز کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا اور نیب کی ٹیم کو باقاعدہ زدوکوب اور نیب ٹیم کے بعض اہلکاروں کے کپڑے پھاڑنے کے علاوہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں ۔

اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نیب حکام قانون کے مطابق ملزم حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے وارنٹ لے کر گئے تھے ، سپریم کورٹ کی اس حوالے سے واضح ہدایات ہیں کہ نیب کو کسی ملزم کی گرفتاری کیلئے گرفتاری سے قبل آگاہ کرنا ضروری نہیں تاہم حمزہ شہباز کی جانب سے قانون کی صریح خلاف ورزی کی گئی ، نیب کی جانب سے اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ نیب ملزم حمزہ شہباز کی ٹھوس شواہد کی بنیاد اور سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں گرفتاری عمل میں لائے گا ۔

نیب نے اعلامیہ میں کہا کہ نیب کی جانب سے مزید وضاحت کی جاتی ہے کہ ایسے عناصر جنہوں نے نیب کی قانونی کارروائی اور کار سرکار میں جان بوجھ کر مداخلت کی ان کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button