افواج پاکستان دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیگی، میاں زوہیب


فیصل آباد(94 نیوز، میاں ندیم احمد) ڈائیزاینڈ کیمیکل ایسوسی ایشن امام بارگاہ روڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر میاں زوہیب سروراور دیگر نے کہا افواج پاکستان کبھی بھی دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیگی، افواج پاکستان کے جوان ملک وقوم کی حفاظت کوا پنی جان پر ترجیح دیتے ہیں شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی پر زور مذمت کرتے ہے تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی دشمنوں نے ارض پاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی پاک فوج نے ان کو منہ توڑ جواب دیا اور ان کے ارادوں کو خاک میں ملایا، دہشت گردوں کے حملوں میںلیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہیداور فوجی جوانوں کی شہادت افسوسناک ہے ۔انھوں نے مزیدکہاکہ پاک فوج اور قوم کا جذبات، محبت، اخوت اور وفاداری کا رشتہ ہے جس کو کوئی بھی توڑ نہیں سکتا افواج پاکستان کی اپنی قوم کے جان ومال کے تحفظ کے لیئے دی جانے والی قربانیاں لازوال ہیں ، انہوں نے مزیدکہا کہ افواج پاکستان کی تاریخ ملک وقوم کے لیئے دی جانے والی قربانیوں سے بھری پڑی ہے دہشت گرد کچھ بھی کرلیں وہ پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے پاک فوج سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنی قوم کی حفاظت کے لیئے ہر جگہ کھڑی ہیں انھوں نے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید اور ان کے خاندان کی وطن سے محبت اور جذبہ ایثار کو سراہا اورکہا پوری قوم شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، قوم اپنے شہدا اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ اجلاس سے فیصل خالد، عبدالناصر ، محمدنواز ، محمدارشد،شیخ عدیل نے بھی خطاب کیااور لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید اوردیگرکے لیے فاتحہ خوانی، بلندی درجات کی دعا کی۔



