بین الاقوامی

ڈاکٹرذاکرنائیک کےپاکستان میں شاندارخیرمقدم پربھارت میں صف ماتم بچھ گئی

نئی دہلی (94 نیوز) بھارت میں عالمی شہرت یافتہ اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پاکستان کے دورے اور ان کے خیر مقدم پر صف ماتم بچھ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت نے ڈاکٹر ذاکرنائیک کے پاکستان میں ہونے اور ان کے پر جوش خیر مقدم کی رپورٹس دیکھی ہیں۔یہ افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے تاہم ان کے بقول یہ حیرت انگیز نہیں ہے۔جب رندھیر جیسوال سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پاسپورٹ کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ انھیں نہیں معلوم کہ وہ کس پاسپورٹ پر پاکستان کا دور کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے بیان کے فورا بعد بھارت میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاؤ نٹ معطل کر دیا گیا۔ ان کے اکاؤنٹ پر وزٹ کرنے پر وہاں لکھا ہے کہ قانونی مطالبات کی وجہ سے بھارت میں ذاکر نائیک کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button