بین الاقوامی

بیلجئم میں حضرت محمدﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو معطل کردیا گیا

برسلز (94 نیوز) بیلجئم میں حضرت محمدﷺ  کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو معطل کردیا گیا۔ 

العربیہ کے مطابق مذکورہ ٹیچر نے فرانسیسی استاد کے قتل پر بات کرتے ہوئےحضرت محمدﷺ کا خاکہ دکھایا جس کے بعد  برسلز کے علاقہ مولینبیک میں کام کرنیوالے ٹیچر کومعطل کردیا گیا، ملزم نے ایک خاکہ دکھایا تھا جو اس سے پہلے میگزین چار لی ہیبڈو چھاپ چکا ہے ۔

مولینبیک کے میئر کے ترجمان نے بتایاکہ ہمارا فیصلہ ان خاکوں سے متعلق اس حقیقت پر مبنی ہیں کہ یہ  قابل اعتراض ہیں، اگر وہ (محمد ﷺ  ) نبی نہ ہوتے تو ہم تب بھی یہی کرتے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ بچوں کی عمریں دس سے گیارہ سال تھیں اور دو سے تین والدین نے شکایت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button