قومی

جہانگیر ترین کی منی ٹریل48 ارب، جرمانہ ڈیڑھ ارب؟

لاہور (94 نیوز) معروف تجزیہ کار عمران یعقوب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کو ڈیڑھ ارب روپے کا جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران یعقوب نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین نے یورپ میں ایک ٹرسٹ بنا رکھا ہے جس کے اکاؤنٹ میں 30 ملین امریکی ڈالر موجود تھے۔ یہ پاکستانی حساب سے 48 ارب روپے بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے جہانگیر ترین سے ان پیسوں کی منی ٹریل مانگی گئی تھی جو انہوں نے فراہم نہیں کی۔ اس کی وجہ سے ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کو ڈیڑھ ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button