قومی

بوڑدز کے امتحانات میں پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کا فیصلہ 

لاہور (94 نیوز)  پنجاب  بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے پوس ہونے کے کم از کم مارکس 40 کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق بورڈز کے تحت ہونے والے امتحانات میں امیدوار کو پاس ہونے کیلئے کم سے کم مارکس 40 کرنے کی پالیسی کا اطلاق سال 2026 سے ہوگا۔ نئی پالیسی کے اطلاق بارے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

نئی پالیسی کے مطابق امیدوار کو پاس ہونے کیلئے کم سے کم مارکس 40 کرنا ہوں گے جبکہ رواں سال سے پاسنگ مارکس کو 33 سے بڑھا کر 40 کیا جانا تھا۔ فیصلے کی حتمی منظوری تاحال پنجاب کابینہ سے نہ لی جاسکی۔ ہایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پالیسی کی منظوری کیلئے سمری بھی تیار کررکھی ہے۔

نمبروں میں اضافے کے ساتھ ساتھ گریڈنگ فارمولا بھی امتحانات کے لیے نافذ کیا جائے گا۔امتحانی نظام میں اہم تبدیلیوں کی منظوری کیلئے ہایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ورکنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button