قومی

ایف ڈی اے کی تجاوزات کے خلاف مہم جاری، سامان قبضہ میں لے کرچالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کو بھجوا دیئے

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ اور گلستان کالونی کے مین بازار سے عارضی و پختہ تجاوزات کا صفایا کر دیا اور سامان قبضہ میں لے کر 35 دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر میاں قمر شہزاد کی سربراہی میں انسپکٹرز اسلم انصاری، ثناء اللہ اور دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے انسپکشن کی تو موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ اور گلستان کالونی میں بعض دکانداروں نے کاروباری سامان رکھ کر سرکاری جگہوں اور عوامی راستوں کو روک رکھا تھا جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکل کے علاوہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی۔ ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے فوری آپریشن کرکے تجاوزات کا خاتمہ اور راستوں کو کلیئر کر دیا، تجاوزات میں استعمال ہونے والے سامان قبضہ میں لیکر قصوروار 35 دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے۔ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے وارننگ دی گئی ہے کہ دکاندار اپنی حدود میں کاروبار کریں اور باز نہ آنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button