National

Business partner stole millions of goods while hurting confidence, police are not filing a case, businessman Mohammad Amir's press conference

Faisalabad (94 News City Reporter) فیصل آباد کے معروف تاجر و ممبر چیمبر آف کامرس محمد عمیر نے پریس کلب فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہرائل مین اسٹیچر اینڈ فیبرککے نام سے کپڑے کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ان کی لنتا نور نامی لڑکی کے ساتھ کاروباری شراکت داری تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ دفتر کی چابیاں لنتا نور کے پاس ہوا کرتی تھیں، جو ان کی غیر موجودگی میں مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئی ،عمیر نے بتایا کہ جب انہوں نے اس پر اعتراض کیا تو لنتا نور نے جواب دیا کہ ڈیڑھ لاکھ روپے دے کر سامان واپس لے لو، لیکن جب عمیر نے ادائیگی کر کے سامان حاصل کرنا چاہا تو وہ صرف 70 ہزار روپے مالیت کا نکلا۔ اس پر انہوں نے 15 پر کال کر کے سامان برآمد کروایا اور پولیس کو باقاعدہ تحریری درخواست بھی دی، مگر تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ علی نامی شخص 35سے 40افراد لے کر ان کے دفتر آ گیا، جہاں نہ صرف انہیں ہراساں کیا گیا بلکہ محبوس بنا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ عمیر نے بتایا کہ انہوں نے تھانہ پیپلز کالونی میں درخواست دی اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کی، مگر اس کے باوجود کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔عمیر نے وزیرِ اعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ انصاف فراہم کریں۔ انہوں نے کہا:”میں ایک باعزت پاکستانی شہری ہوں، ہم تین نسلوں سے مسلم لیگ (The)کے ساتھ ہوں، ہمیں تنہا نہ چھوڑا جائے۔ میرا مقدمہ درج کیا جائے اور میرے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button