ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن اور لوئل واریئرز آف پاکستان کے اشتراک سے تقریب کا اہتمام


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن اور لوئل واریئرز آف پاکستان کے اشتراک سے تقریب کا اہتمام۔ کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تاجر برادری پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور پاکستان کی ترقی میں تاجر برادری کا ایک نمایاں رول ہے، اے این ایف کے پلیٹ فارم سے میرا صرف ایک ہی مشن ہے کہ تاجر براردی کے تعاون سے پاکستان کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جائے۔ اپنی آئندہ نسلوں کو محفوظ بنایا جائے، انھیں صحت مند ماحول فراہم کیا جائے۔ جولوگ منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں ان کی سرکوبی کی جائے۔ ان کو اے این ایف کے شکنجے میں لایا جائے۔ یہ تبھی ممکن ہوگا جب سوسائٹی کے تمام افراد یکجا ہو کر اپنا کردار ادا کریں گے۔ صدرنے کچھ ٹیکسٹائل کیمیکلز کا ذکر کیا ہے اس سلسلے میں اے این ایف کے پلیٹ فارم سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں اور ممنوعہ کیمیکلز کی سیل پرچیز کے لیے جو لائسنس درکار ہوتا ہے اس کو بھی آسان بنایا جائے گا اور تاجر برادی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا اور کسی کو بلا وجہ تنگ نہیں کیا جائے گا صدر ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن نبیل احمد چوہان نے آپنے خطاب میں کہا ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے مابین پچھلے پانچ سالوں سے اچھی کوآرڈی نیشن موجودو ہے اس سے پہلے بھی سابق اسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس فیصل آباد چوہدری سلمان ہندل ا حمد ذیشان آئے تھے انھوں نے اپنے خطاب میں اینٹی نارکوٹکس کی ورکنگ اور انسداد منشیات کے حوالے سے اے این ایف کے اقدامات بارے بریفک کیا اس کے علاوہ ٹیکسٹائل ایشیا ایکسپو میں بھی ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے اینٹی نارکوٹکس کا ایک سٹال لگایا گیا تھا جس میں اسٹنٹ ڈائریکٹر خود بھی اسٹال پر آئے تھے اور وہاں انسداد منشیات کے حوالے سے بھرپور کمپین بھی کی تھی انھوں نے مزید کہا میں سمجھتا ہوں انسداد منشیات کے حوالے سے اے این ایف کا ایک اہم رول ہے اور موجود ہ دور میں جہاں منشیات جیسی لعنت نے اپنے مختلف نام اور فلیور ڈویلپ کر لیے ہیں اور نوجوان نسل جو پاکستان کا مستقبل ہے وہ اس لعنت کا شکار ہورہی تو ایسے حالات میں اے این ایف کی ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے اور جس طرح کمانڈر اے این ایف پنجاب بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری کی سربراہی میں اے این ایف پاکستان کی نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے جس طرح متحرک اور فعال طریقے سے کام کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے میں ان کی توجہ دلانا چاہوں گا کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں کچھ ایسے کیمیکلز بھی ہیں جن کی فروخت کھلے عام ممنوعہ ہیں لیکن کچھ چھوٹے تاجر ان سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ان کی سیل پرچیز کرتے ہیں تو میری ان سے گزارش ہے ان کیمیکلز بارے زیادہ سے زیادہ Awarenessپیدا کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کیمیکلز کی سیل پرچیز کے لیے جو لائسنس دکار ہوتا اس کے حسول کا طریقہ کا ر آسان بنایا جائے چیئرمین لوئل واریئر پاکستان میجر ریٹائرڈ تاثیر اکرام رانا نے اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کہا ہم سب کا مشرکہ مشن پاکستان کی ڈویلپمنٹ اور پاکستان کی نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنا ہے اور امید کرتا ہوں کے آئندہ بھی ان کا یہ تعاون جاری رہے گاسابق صدرخواجہ آصف سراج نے تقریب میں شرکت کر نے پر تمام مہمانان کاشکریہ اداکیاتقریب سے ، لیفٹیننٹ کرنل ذاکر علی خان ،ڈائریکٹر سی این ایف ، محمد نواز،خواجہ آصف سراج، محمود الہٰی، عبیداللہ انورنے بھی خطاب کیا۔



