تقریبات/سیمینارز

تحریک منہاج القرآن کے نومنتخب مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں کاشف محمود کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام نومنتخب مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں کاشف محمودکے اعزاز میں ایک خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ ظہرانے میں ڈویژنل ناظم TMQ میاں سہیل مقصود، ڈویژنل جنرل سیکرٹری PATرانا رب نوازانجم،سیدحمایت رسول شاہ،محمدارشدمغل،حافظ سرفرازاحمد،زاہداقبال طاہر،ملک سرفرازقادری،خالدرفیق سندھو،غلام محمدقادری،مون چیمہ،چوہدری سہیل شوکت،میاں ساجدحسین،چوہدری مسعودمحسن،حافظ محمودالحسن،میاں ظہورانور،دلبرحسین اعوان،غلام مصطفی ڈوگر،میاں محمدفیاض ودیگرضلعی وتحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔ ظہرانے سے ڈویثرنل ناظمTMQ میاں سہیل مقصود،ڈویثرنل جنرل سیکرٹری PATرانا رب نوازانجم نے میاں کاشف محمودکومرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کو مزید فعال اور منظم بنانے میںاہم کردار ادا کریں گے۔انہوںنے کہا کہ تنظیمی امور میں بہتری آئے گی اور عوامی سطح پر پاکستان عوامی تحریک کا پیغام زیادہ موثر انداز میں پہنچے گا۔ پاکستان عوامی تحریک عوام کے حقوق کے تحفظ اور شعور کی بیداری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔میاں کاشف محمود نے اپنے خطاب میں ڈویثرنل ناظمTMQ میاں سہیل مقصودکاشکریہ اداکیااورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کوسیاسی استحکام کی اشدضرورت ہے۔معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑاہواہے۔عوام کوریلیف دینے کیلئے پارلیمنٹ کواپناکرداراداکرناچاہیے۔ہمارے اطراف میں جنگوں کے بادل منڈلارہے ہیں۔سفارتی تحرک اورغیرروایتی گورننس اورپالیسی سازی کی ضرورت ہے۔قومی وسائل کی بچت اورتحفظ کیلئے اس باربیوروکریسی سے قربانی مانگی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button