بین الاقوامیکھیل

انڈونیشیا کے صدر کی بائیک پر کرتب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

https://youtu.be/4sjLX3sdax0

جکارتا: ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو کی موٹر بائیک پر کمالات دکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔

وڈیو میں 57 سالہ صدر کو دکھایا گیا ہے کہ وہ 18 ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں خود ایک موٹر بائیک چلاتے ہوئے اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔

اس ویڈیو کی ابتدا ایسے ہوتی ہے کہ صدر جوکو کا قافلہ دارالحکومت جکارتا میں شدیڈ ٹریفک جام کی وجہ سے رک گیا اور صدر کو ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کے لیے اسٹیڈیم میں پہنچنا ہوتا ہے۔

اس دوران جوکو اپنے سرکاری لباس میں ہی گاڑی سے اْتر کر قافلے میں شریک ایک موٹر بائیک پر اکیلے سوار ہو جاتے ہیں۔

اس کے بعد انڈونیشیا کے صدر کو بائیک چلانے کے دوران گاڑیوں پر سے چھلانگ لگاتے اور مختلف رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بھی دکھایا گیاہے تاہم ساتھ ساتھ وہ ٹریفک کے قوانین اور عوام کا احترام کرنا نہیں بھولتے۔

جوکو ہیلمٹ پہن کر اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہیں جسے اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر دکھایا جاتا ہے اور جیسے ہی وہ اپنا ہیلمٹ اتارتے ہیں تو تمام شائقین دم بخود رہ جاتے ہیں اور تالیاں بجا کر اپنے صدر کو سراہتے ہیں۔

جوکو ویڈوڈو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئی اور اسے لاتعداد مرتبہ شیئر اور ری ٹوئٹ کیا جاچکا ہے۔

جہاں ایک طرف انڈونیشیا کے صدر کی کافی تعریفیں کی جارہی ہیں وہیں کچھ ناقدین اور بائیک کے دلدادہ لوگوں نے سوالات اٹھائے ہیں کہ کیا واقعی یہ کرتب صدر نے خود انجام دیے یا پھر انہیں ویڈیو کی مدد سے اس میں سمایا گیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن رہنماؤں نے جوکو کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ اپنے ان اقدامات سے آئندہ الیکشن سے قبل نوجوان ووٹرز کی حمایت حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا 66 سال بعد ایشین گیمز کی میزبانی کر رہا ہے جس میں 18ہزار سے زائد ایتھلیٹ شریک ہیں اور اس نے آخری بار 1962 میں ایشین گیمز کی میزبانی کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button