Urdu News

CMA Graduation Ceremony Organized by Institute of Cost Management Accountants of Pakistan

انسٹیٹوٹ آف کوسٹ مینجمنٹ اکاونٹنٹس آف پاکستان کے زیر اہتمام سی ایم اے گریجویشن کی تقریب کا ا ہتمام کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ پی سی ہوٹل میں آئی سی ایم اے پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی سی ایم اے کی گریجویشن تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد ، صدر آئی سی ایم اے پاکستان اقبال غوری اور نائب صدر انیس الرحمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر 100 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔


صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے طلبہ کو ڈگریاں مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم بڑے فیصلے کرنے ہونگے تاکہ پاکستان ترقی کر سکے۔
طلبہ بھی ڈگریاں مکمل کرنے پر خوش اور عملی زندگی میں قدم رکھنے کے حوالے سے پرامید نظر آ ئے۔


گریجویشن تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر اقصی اسرار کو گولڈ میڈل بھی دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button