National

الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف پر پابندی لگانے کیلئے میری لاش سے گزرنا پڑے گا، اعجاز شاہ

Islam Abad(94 news) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف بیماروں کی طرح باہر جاتے تو اتنا شور نہ ہوتا، اُن کے ہشاش بشاش باہر جانے سے تاثر ملتا ہے کہ کچھ گڑبڑ ہوئی ہے،مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تو مخالفت کروں گا، آصف علی زرداری کے ساتھ بھی نواز شریف جیسا سلوک ہونا چاہیے،اگرپاکستان میں ان کا علاج نہیں ہے تو باہر جانے دیا جائے،قسم کھاتا ہوں مشرف نے ججوں کو نظر بند نہیں کیا تھاوہ خود ہی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے۔ مشرف کی صحت یابی تک کیس کا فیصلہ موخر کر دینا چاہیے،الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف پر پابندی لگانے کیلئے میری لاش سے گزرنا پڑے گا،فارن فنڈنگ کیس سے کچھ نہیں ملے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنے سے منع کیا تھا،اگر نواز شریف بیماروں کی طرح باہر جاتے تو اتنا شور نہ ہوتا لیکن جس انداز سے وہ بیرون ملک گئے ہیں تو تاثر ملتا ہے کہ کچھ گڑ بڑ ہوئی ہے،اگر میں سارے معاملے میں شامل ہوتاتو ضرور تہہ تک پہنچتا۔ اُنہوں نے کہا کہ کابینہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی، نیب چونکہ اس مقدمے کی پیروی کررہا ہے اسلئے ان کی درخواست پر ہی نام ای سی ایل سے نکالا جاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button