الائیڈ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولیات مہیا کی جارہی ہیں، ڈاکٹر فہیم یوسف


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) الائیڈ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ مریضوں کی نگہداشت کے لئے ڈاکٹروں اور عملہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر محمد فہیم یوسف نے چیف ٹیکنیشن کے عہدہ سے ریٹائرڈ ہونے والے محمد عبدالغفور کے ساتھ الوداعی ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ایم ایس ڈاکٹر سلیم طاہر ہرل بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد فہیم یوسف نے کہا کہ ٹرانسفر، پوسٹنگ اور ریٹائرمنٹ نوکری کا ایک حصہ ہے لیکن انسان کو اپنے اخلاق اور کارکردگی سے ہمیشہ دوسروں کے دلوں میں جگہ بنانی چاہئیے۔ ہر شخص کو اپنے ادارے کی عزت و تکریم کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا کام کرنا چاہئیے۔ الائیڈ ہسپتال میں دوسرے شہروں سے مریضوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بھی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد مریضوں کو بہترین علاج کی سہولیات مہیا کرنے میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ الائیڈ ہسپتال میں کام کرنے والے اور ریٹائرڈ ہونے ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ ہے جن کے بغیر عوام کی خدمت کرنا ناممکن ہے۔



