قومی

اسسٹنٹ کمشنرسٹی سیدایوب بخاری کا سبزی منڈی غلام محمد آبادکا دورہ،قیمتوں کا جائزہ بھی لیا

فیصل آباد(94نیوز) اسسٹنٹ کمشنرسٹی سیدایوب بخاری نے سبزی منڈی غلام محمد آبادکا دورہ کرکے سبزیوں و پھلوں کی بولیوں کے عمل اور تھوک قیمتوں کا جائزہ لیا۔وہ مختلف شیڈز اور سٹالز پر گئے اور بولیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں اور ان کے معیارکو چیک کیا۔انہوں نے بولیوں کا تقابلی جائزہ لیااور کہا کہ عوام کو بے جامہنگائی کے رجحان سے بچانے کے لئے سبزی منڈیوں میں بولیوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور کسی آڑھتی کو بلا جواز تھوک قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پرائس لسٹ کی موجودگی و دیگر سہولیات کو بھی چیک کیا۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے سہولت بازاروں کا دورہ کیا وہ ریاض شاہد چوک اسلام نگر، فیضان مدینہ سوساں روڑ، کلیم شہید کالونی ودیگر علاقوں کے بازاروں میں گئے اور چینی وآٹے سمیت دیگر اشیاء کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button