قومی

اسسٹنٹ کمشنرسمندری فیصل سلطان نے "پلانٹ فار پاکستان” پروگرام کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پودا لگایا

فیصل آباد(94نیوز) اسسٹنٹ کمشنرسمندری فیصل سلطان نے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے اگلے مرحلے کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پودا لگایا اور ان کی بحالی کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پلانٹ فارپاکستان مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر سطح پر وسیع شجرکاری کے ساتھ لگائے جانے والے پودوں کی بقاء وسلامتی کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ پودے پروان چڑھیں اور ماحول تروتازہ ہو۔انہوں نے شہریوں سے کہاکہ دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر سرسبزوشادابی کو پروان چڑھائیں۔انہوں نے شجرکاری مہم میں کمیونٹی کے بھی بے حد تعاون کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹین بلین ٹری منصوبے کو مل کر کامیاب بنائیں گے۔انہوں نے ہپستال انتظامیہ اور سرکاری محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ دفاتر، گھروں ولان میں اپنے حصے کا پودا لگا کر ان کی پرورش کا بیڑہ اٹھائیں تاکہ مشترکہ کاوشوں سے کلین اینڈ گرین پاکستان کے مقاصد پورے ہوسکیں۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین وبحالی کا کام بھی جاری ہے اور انہیں سرسبزوشاداب بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button