قومی

آر پی او فیصل آباد کے سموگ کی روک تھام کیلئے سی پی او فیصل آباد،ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کوخصوصی احکامات جاری

فیصل آباد (میاں ندیم احمد 94 نیوز)آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے ضلعی سربراہان کو ہدایات جا ری کی گئی ہیں کہ سموگ کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے اور سموگ کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ فیصل آباد ریجن کے اندرپنجاب ماحولیاتی بچاؤ رولز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے۔ٹریفک کی نگرانی بڑھائی جائے اور دھواں چھوڑنے والے گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فصلات کی باقیات کو جلانے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آرپی او نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سموگ سے لاحق شدہ خطرات اور اس سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کے متعلق عوام میں بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے۔شہریوں کو بھی سموگ کے خاتمے کے لیے سرگرمیوں میں شامل کیا جائے۔فضائی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹہ، فیکٹریوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھر پور کارروائی کی جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی باہمی کو ششوں سے فیصل آباد ریجن میں سموگ میں واضع کمی آئے گی۔ اس ضمن میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر من وعن عملدر آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button