قومی

آرپی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیراکا پنجاب ہائی وے پٹرولنگ آفس کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری اور پٹرولنگ پولیس کے افسران وجوانوں سے خطاب


فیصل آباد(94 نیوز میاں ندیم احمد) آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ آفس ریجن فیصل آباد کا دورہ کیا۔ پٹرولنگ آفس پہنچنے پر ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال اوردیگر افسران نے ان کا استقبال کیا، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔آر پی او کی یادگارِ شہداء پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔
ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے پٹرولنگ پولیس کے افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کا بروقت ریسپانس موثر گشت اور پیشہ وارانہ رویہ جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہائی ویز اور اہم شاہراوں پر موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے۔حادثات سے بچاو کے لیے ہیوی ٹریفک پر فوگ لائٹس، بیک لائٹس اور وارننگ لائٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ ٹریفک قوانین پرسختی سے عملدرآمد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جائے۔اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button