

اسلام آباد (94 نیوز) یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک جبکہ ڈیزل 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر انحصار کرے گا۔
اس وقت 1 لیٹر پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے ہے، جبکہ 1 لیٹر ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے ہے۔
وزارتِ خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔