قومی

عمران خان نے 3عہدوں کی آفر کی تھی:اسد قیصر

صوابی(تعلیم ٹی وی آن لائن) اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے 3عہدوں کی آفر کی تھی تاہم میں نے عزیزوں ،رشتہ داروں کے مشورے کے بعد سپیکر کا عہدہ قبول کیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی علاقے صوابی پہنچنے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ آپ کو ایسا عہدہ دوں گا کہ میرے بعد لوگ آپ کا نام لیں گے۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کو لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم واپڈا نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے 50 ارب روپے مانگے ہیں، کابینہ کے حلف اٹھاتے ہی واپڈا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔سپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کو آنے والے دنوں میں مزید اہم وزارتیں ملنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سی پیک میں اپنے صوبے کا حصہ لینے کے لیے پہلے بھی قانونی جنگ لڑتا رہا اور آئندہ بھی سی پیک میں خیبرپختونخوا کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے, وزیر اعظم عمران خان نے مجھے 3عہدوں کی آفر کی تھی تاہم میں نے عزیزوں کے مشورے کے بعد سپیکر کا عہدہ قبول کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button