تقریبات/سیمینارز

یوم استحصال کشمیر تقریب ضلع کونسل میں ہوگی

فیصل آباد(94 نیوز) ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی جمعہ 5۔اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا

۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب ضلع کونسل کے جناح ہال میں ہوگی جس میں کمشنر، آرپی او، ڈپٹی کمشنر، سی پی او اور ارکان اسمبلی کے علاوہ دیگر افسران اور طالب علم بھی شریک ہونگے۔ اس موقع پر شرکاء کشمیری عوام پر ظلم وبربریت اور ان پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے۔سیمینار کے اختتام پر واک بھی ہوگی۔

علاوہ ازیں آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close