Events / Seminars

ہفتہ صفائی مہم،نیشنل ہسپتال میں آگاہی واک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاصمہ اعجاز چیمہ کی خصوصی شرکت

Faisalabad(94 news) ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے میں نیشنل ہسپتال میں آگاہی واک منعقد ہوئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(Finance) عاصمہ اعجاز چیمہ نے کی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نیشنل ہسپتال ڈاکٹر محمد احمد ودیگر ڈاکٹروں،پیرا میڈیکل سٹاف اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے واک میں شرکت کی ۔

Additional Deputy Commissioner (Finance)نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کی اہمیت کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسے نصف ایمان کا درجہ ہے کیونکہ طہارت وپاکیزگی سے نہ صرف مختلف بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے بلکہ اس سے ماحول بھی خوشگوار ہوتا ہے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ہفتہ صفائی میں بھرپور تعاون کریں اور آئندہ کوڑا کرکٹ کو گلیوں،محلوں،شاہراؤں میں نہ پھینکیں بلکہ اسے سینٹری سٹاف کے سپرد کریں یااس مقصد کے لئے موجود کوڑا دان میں ڈالیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عاصمہ اعجاز چیمہ نے ہفتہ صفائی کے حوالے سے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ہسپتال کے احاطہ میں پودا بھی لگایا۔بعدازاں انہوں نے مقامی این جی او کے تعاون سے شہریوں میں ماحول دوست کپڑے کے تیار کردہ شاپنگ بیگز بھی تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز ماحولیاتی تحفظ میں رکاوٹ بنتے ہیں لہذاان کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے اور شہری سودا سلف لانے کے لئے صرف کپڑے کے تھیلے استعمال کریں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button