قومی

آپ سے محبت نہیں تو کس سے کریں گے؟ ترک صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب

لاہور (94 نیوز) ترک صدر نے پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے پیٹ کاٹ کر ترکی کی مدد کی ہم اسے کبھی نہیں بھول سکتے ،سڑکوں پر گڑ گڑا کر دعائیں کرنے والوں کو ہم کیسے بھو ل سکتے ہیں، پاکستانی بہن بھائیوں آپ سے محبت نہیں کریں گے تو کس سے کریں گے ؟

ترک صد ر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطاب کامو قع فراہم کرنے پر شکر گزار ہوں ، مشترکہ اجلاس سے خطاب باعث فخر ہے اور پر تپا ک استقبال اور مہمان نواز ی پر مشکور ہوں، ترک عوام کی طرف سے بھی سلام پیش کرنا چاہتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کبھی اجنبی محسوس نہیں کرتا ، لگتا ہے کہ اپنے گھر میںہوں، پاکستان کو اپنا گھر سمجھتاہوں اور اپنے گھر میں آپ کے ساتھ ہوں ،ترک پاکستان تعلقات سب کیلئے قابل رشک ہیں ،دونوں ملکوں کی قیادت کو یکجا کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتاہوں ، پاکستان میرے لیے دوسرے گھر کا درجہ رکھتا ہے ہماری مشترکہ تاریخ سنہرے حروف سے بھری ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترک تحریک آزادی میں پاکستانی خواتین نے اپنے کنگن دیے ، پاکستانی عوام نے پیٹ کاٹ کر ترکی کی مدد کی ہم اسے کبھی نہیں بھول سکتے ،سڑکوں پر گڑ گڑا کر دعائیں کرنے والوں کو ہم کیسے بھو ل سکتے ہیں ،ترک قوم کی جدو جہدکے وقت لاہورمیں حماتیوں جلسوں کو نہیں بھول سکتے ، دھمکیوں کے باوجود ہمیں نہ چھوڑنے والوں کو کس طرح بھول سکتے ہیں ، پاکستانی بہن بھائیوں آپ سے محبت نہیں کریں گے تو کس سے کریں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ ترکی کی تحریک خلافت میں بر صغیر کے مسلمانوں کا کردار کیسے بھول سکتے ہیں ،کشمیر ہمارے لیے وہی ہے جو آپ کیلئے ہے ، پاکستان کا دکھ در د ہمارا دکھ در د ہے ، اس کی کامیابی ہماری کامیابی ہے ، مستقبل میں پاکستان کا ساتھ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، ایف اے ٹی ایف پر بھی پاکستان کی بھر پور حمایت کا یقین دلاتے ہیں ،ہماری دوستی مفادات پر مبنی نہیں ہے ، اے اللہ ہمارا یہ اشتراک قائم رہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button