کھیل

ہاکی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی،چیف کوچ اور ٹیم منیجر کے بعد معاون کوچز بھی مستعفی

لاہور (94 نیوز) ہاکی ورلڈکپ میں قویم ٹیم کی انتہائی شرمناک کارکردگی کے بعد استعفوں کا سلسلہ جاری ہے اور چیف کوچ و ٹیم منیجر کے بعد اب معاون کوچز ریحان بٹ اور دانش کلیم نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق استعفے کا اعلان کرتے ہوئے ریحان بٹ نے کہا کہ محدود وسائل میں جتنا ممکن ہوسکا، ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کی کوشش کی، ورلڈکپ میں ٹیم سے بہت اچھی کارکردگی کی امید تھی لیکن نتائج اچھے نہیں آئے، میرے نزدیک ہاکی کے پورے نظام کی اوور ہالنگ کی ضرورت ہے اور مستقبل کیلئے نوجوان کھلاڑیوں پر توجہ دینا ہوگی۔

دوسری جانب دانش کلیم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے توقیر ڈار کے کہنے پر ذمہ داری قبول کی تھی، اب ایونٹ ختم ہونے پر میرا تعلق بھی ختم ہوگیا، فیڈریشن مستقبل میں کام لینا چاہے تو خدمات حاضر ہیں، نئی انتظامیہ کیلئے نیک تمنائیں ہیں، اس سے پہلے ٹیم منیجر حسن سردار اورچیف کوچ توقیر ڈار بھی مستعفی ہو چکے ہیں جبکہ ریحان اور دانش کے مستعفی ہونے سے پوری ٹیم انتظامیہ مستعفی ہوگئی ہے۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close