قومی

ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نے 25 ہیڈ کانسٹیبلز کوASI بنا دیا

فیصل آباد (94 نیوز) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول عبد الکریم کے حکم پر ہائی وے پولیس میں 25 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر محمد اطہر وحید کی ہدایت پر ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز منصور قمر کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ پروموشن بورڈ نے 25 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کیلیے کل 26 کیسز کو زیر غور لایا گیا جن میں سے 25 ہیڈکنسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔ جن میں پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کے 03 ہیڈ کنسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عمدہ پر ترقی دی گئی جن میں محمد عمران ، مقبول احمد ، اور محمد افضل شامل ہیں ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے ASIپرموٹ ہونے والے ہیڈ کنسٹیبلز کو مبارکباد دیتے کہا کہ امید ہے ترقی پانے والے ملازمان پہلے بڑھ کر جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close